Aalloo Kaa Kuch Biyann

  • Work-from-home

*Sarlaa*

Moderator
VIP
Apr 16, 2013
17,846
7,109
363
32
Pakistan.. karachi

اب کی دفعہ جو لنچ پر ہمیں ہوٹل انٹر کانٹی ننٹل کے چاندنی لاونج میں لے گئے تو ہم نے دیکھا کہ بُوفے میز پر سوائے اُن کیمیائی تجربات کے جو یورپین باورچیوں نے نسل بعد نسل آلو پر کیے تھے ، اور کچھ نہ تھا ۔۔۔۔۔۔
آلو مُسلّم ، آلو دو نیم ، آلو سوختہ و کوفتہ ، آلو چھلکے دار ، آلو بِریاں ، آلو نیم بریاں ، بلکہ کہیں کہیں بالکل عُریاں !!!
" مرزا ! یہ کیا ؟ "
" ٹرپل بی
( Busy Businessmen's Buffet )
" یا اللہ ! کراچی کے کروڑ پتی یہ کھاتے ہیں ! مگر ہم نے تو انکم ٹیکس کی چوری بھی نہیں کی ۔ پھر یہ سزا کیوں ؟ بھوکا ہی مارنا تھا تو ہمیں گز بھر کی ٹائی بندھوا کے نَو منزلیں لانگتے پھلانگتے یہاں کاہے کو لائے ؟ نیچے ہی نقد پیسے دے کر رخصت کر دیتے ۔ "
" ہماری صحبتیں اُٹھاتے ایک عمر گزری ، مگر رہے جنگلی کے جنگلی !!! تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ فائیو سٹار ( اعلیٰ درجہ ) ہوٹلوں میں قیمت کھانے کی نہیں دی جاتی ، اُس رومانی فضا کی دی جاتی ہے ، جہاں آپ دوسرے معززین کو اپنی طرح بھوکا مرتا دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ بل میں جو رقم درج ہوتی ہے وہ بساندے گوشت اور اُبلے چقندر کی قیمت نہیں ہوتی ۔ دراصل اس میں گھر سے بھاگنے کا جُرمانہ ، دوسری میزوں بیٹھی ہوئی خواتین کے فرنچ سینٹ لگانے کا تاوان ، کھلکھلاتی ہوئی ویٹرس کے ٹوتھ پیسٹ کی قیمت بلکہ اس کا پورا نان نفقہ شامل کرنا پڑتا ہے ، جب جا کے کہیں ایک بل بنتا ہے ۔ ۔۔۔۔ اور جہاں تک لذت کا تعلق ہے تو صاحب ! ہر شب آنگن میں اُترنے والے من و سلویٰ کے مقابلے میں باہر کی پیاز کی گنٹھی مزا دے جاتی ہے ۔ ورنہ دیکھا جائے تو چائے کی پیالی گھر کی انگیٹھی پر " چراغ تلے " جلا کر بھی بنائی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔ اور صاحب دس دس روپے کے نوٹ جلا کر بھی "
(مشتاق احمد یوسفی، خاکم بدہن، بارے آلو کا کچھ بیاں ہو جائے)
@Mystery @Seap @Shizu @Prince-Farry @Babar-Azam @Princess_Nisa [USERGROUP=86]@TM_STAFF[/USERGROUP] @Fanii @Manxil @Guriya_Rani
 
Top