میک اپ

Discussion in 'Adab Ka Daricha' started by Mahiya, Aug 20, 2013.

  1. Mahen

    Mahen `тм ρяιηcεss` Super Moderator

    Messages:
    21,168
    Gender:
    Female
    Ratings Received:
    +20,609 / -8
    اقتباس: میک اپ
    ایک خاتون بڑھاپے کی منازل طے کررہی تھی مگر اس کا چہرہ ہشاش بشاش اور انتہائی خوبصورت تھا۔ لگتا نہیں تھا کہ وہ کسی بوڑھی عورت کا چہرہ ہے بلکہ وہ چہرے مہرے سے جوان عورت معلوم ہوتی تھی ۔
    کسی نے پوچھا: آپ کی عمر لمبی ہوچکی ہے، بڑھاپے کے صحرا میں اپ کی زندگی کا سفر جاری ہے، مگر تعحب ہے کہ آپ کا چہرہ بہت ہی صاف و شفاف ہے۔ آخر آپ کیا طریقہ اختیار کرتی ہیں جس کے باعث آپ کا چہرہ جوان عورت کا چہرہ معلوم ہوتا ہے؟
    بوڑھی خاتون نے جواب دیا: بہن! میں وہ طریقہ استعمال کرتی ہوں، جس سے اکثر و بیشتر خواتین ناواقف ہیں۔
    میں نے یہ نسخہ کائنات کے سب سے بڑے معالج سے لیا ہے جس کے استعمال کے بعد انسانی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں، حالانکہ انسانی خواہشات کا لامتناہی سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے جو کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے:۔
    "اگر ابن آدم کو دو وادیاں سونے اور چاندی کی مل جائيں تو وہ تیسری وادی کی خواہش کرے گا- بات یہ ہے کہ ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی ہی بھرسکتی ہے"۔
    (بخاری:6436، مسلم:1049)
    میں بھی ہر روز میک اپ کرتی ہوں- میرے میک اپ کی تفصیل اس طرح سے ہے:۔
    میرے دونوں ہونٹوں پر حق غالب رہتا ہے۔
    میری آواز کی گنگناہٹ ذکر و اذکار ہے۔
    میری آنکھوں کا میک اپ غض بصر (نگاہ کی پستی) ہے۔
    میرے دونوں ہاتھوں کی سجاوٹ احسان کرنا ہے۔
    میرے قدموں کی خوبصورتی استقرار و استقامت ہے۔
    میرے دل کا قرار حبِ الہی ہے۔
    میری عقل کا سنگھار حکمت و دانائی ہے۔
    میرے نفس کی غذا اطاعت و فرمانبرداری ہے۔
    میری خواہش کی انتہا ایمان ہے۔
    یہی میرا میک اپ ہے جس کو اپنانے پر میرے چہرے کو یہ رونق نصیب ہوئی ہے جو آپ کے سامنے ہے "۔ ۔
    اقتباس: سنہری کرنیں
    از: عبدالمالک مجاہد
    • Like Like x 7
  2. Mahen

    Mahen `тм ρяιηcεss` Super Moderator

    Messages:
    21,168
    Gender:
    Female
    Ratings Received:
    +20,609 / -8
  3. yoursks

    yoursks Always different.., Confirm Super Moderator

    Messages:
    16,852
    Gender:
    Male
    Ratings Received:
    +8,370 / -1
    zabardast..., Allah hum sub ko amal karne ki taufeeq ataa farmaye, ameen

    jazaakAllah Khair and keep sharing @Mahiya
    • Like Like x 2
  4. Mahen

    Mahen `тм ρяιηcεss` Super Moderator

    Messages:
    21,168
    Gender:
    Female
    Ratings Received:
    +20,609 / -8
    :) :)
    • Like Like x 1
  5. Shiraz-Khan

    Shiraz-Khan Alhamdulillaahi Rabbil 3alameen Moderator

    Messages:
    6,274
    Gender:
    Male
    Ratings Received:
    +11,200 / -6
    JAZAKALLAAH
    • Like Like x 1
  6. Wafa_Khan

    Wafa_Khan TM Star

    Messages:
    2,004
    Gender:
    Female
    Ratings Received:
    +1,759 / -1
    nyc sharing
    Jazak Allah khair....
  7. MAQSURAH

    MAQSURAH Regular Member

    Messages:
    64
    Gender:
    Female
    Ratings Received:
    +23 / -0
    Jzak Allah khair
  8. faari

    faari Super Star

    Messages:
    6,383
    Ratings Received:
    +5,275 / -2

Share This Page