سعید اجمل کی ڈھارس بندھانے مرلی دھرن سامنے آگئے

  • Work-from-home

Bird-Of-Paradise

TM ki Birdie
VIP
Aug 31, 2013
23,935
11,040
1,313
ώόήȡέŕĻάήȡ

لاہور: مشکل وقت میں سعید اجمل کی ڈھارس بندھانے مرلی دھرن سامنے آگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسپنر کو مشکل سے نکلنے کیلیے آہنی عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وہ ذہنی طور پر مضبوط ثابت ہوئے تو انٹرنیشنل کرکٹ میں ضرور واپس آئینگے، کمزوری کا مطلب ہوگا کہ کیریئر ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے پر آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا شکار سعید اجمل کہنی کا خم قانونی حد میں لانے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کی تیاری کررہے ہیں، اس مقصد کیلیے ثقلین مشتاق کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

سابق سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن بھی اپنے کیریئر میں اس صورتحال سے گزر چکے، 20 سال قبل آسٹریلیا میں ایکشن متنازع بنایا گیا تو محسوس ہوتا تھا کہ ان کا کیریئر ہی ختم ہوجائیگا لیکن انھوں نے ان مسائل کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے سب اندازوں کو غلط ثابت کیا، بعد میں ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 800 وکٹوں کیساتھ کیریئر کا اختتام ہوا، اب وہ پاکستان کیخلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے ہی اسپن بولنگ کوچ ہونگے۔

مرلی نے سعید کو بھی اس مشکل سے نکلنے کیلیے عزم و ہمت کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا، انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے باہر آنے کا انحصار آپ کی شخصیت پر ہوتا ہے کہ دشواریوں کا سامنا کرنے کیلیے کتنا تیار ہیں، اگر کوئی کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہے تو حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس ضرور آئیگا، کسی کمزوری کا مطلب ہے کہ کیریئر ہی ختم ہوجائیگا۔

سابق اسپنر نے کہا کہ پہلی بار جب میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تو بہت پریشان ہوا تھا، آخر ہم انسان ہیں تاہم مجھے خود پر یقین اور یہ ثابت کرنے کیلیے پُرعزم تھا کہ کھیل کے ساتھ کوئی دھوکہ دہی نہیں کررہا، اپنے 2 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران 6 یا 7 بار بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے گزرا، سعید کو بھی ذہنی طور پر مضبوط رہتے ہوئے یہ ثابت کرکے دکھانا ہوگا کہ انکے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے زیادہ نہیں ہوتا، اس مقصد میں کامیابی حاصل کرکے ہی آف اسپنر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔
 
Ahmad-Hasan

❤ ♡ ❤ Roamer ❤ ♡ ❤
TM Star
May 17, 2014
3,409
1,312
413
EARTH

kch nahi hu skta
 
Top