اپنی آنکھوں پہ ہاتھ رکھ لینا
درد موسم نہیں کہ جائے گا
فیصلہ __ فاصلہ مٹائے گا
سب کو اپنی پڑی ہوئی ھے یہاں
کس کی عزت کوئی بچائے گا ؟
آسماں کا بھی کیا بھروسہ ھے
یہ بھی ھم پر ہی مسکرائے گا
ھم بھی تیری طرح سیانے تھے
تو بھی آخر فریب کھائے گا
تب بہت دیر ہو چکی ہو گی
جب تجھے اعتبار آئے گا
اپنی آنکھوں پہ ہاتھ رکھ لینا
آئنہ جب نظر چرائے گا
عشق کی جیت لازمی ھے بتول
دل ھے آخر یہ ہار جائے گا