ایک وقت میں ایک مجتہد ہی درستگی کو پہنچنے والا ہوتا ہے

  • Work-from-home

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913

ایک وقت میں ایک مجتہد ہی درستگی کو پہنچنے والا ہوتا ہے



مختلف مجتہدین میں سے ایک کی بات ہی حق ہوتی ہے اور باقی سب غلطی پر ہوتے ہیں۔ لیکن فروعات ، جن پر کوئی قطعی دلیل نہ ہو، میں غلطی کرنے والے مجتہدین معذور سمجھتے جاتے ہیں او روہ گناہگار بھی نہیں ہوتے بلکہ اجتہاد کرنے کے بناء پر ان کو ایک اجر بھی ملتا ہے۔یہی اہل حق کا قول ہے ان لوگوں کے برخلاف جو یہ کہتے ہیں کہ ہر مجتہد ہی ٹھیک کہتا ہے۔
اس جھگڑے کو چکانے کےلیے فیصلہ کن بات وہ حدیث ہے جس کی صحت پر سب محدثین کا اتفاق ہے، کہ جب کوئی حاکم فیصلہ کرتے وقت اجتہاد کرتا ہے اور درست فیصلہ کردیتا ہے تو اس کو دہرا اجر ملتا ہے اور اگر کوئی اجتہاد کرنے کے باوجود غلطی کرجائے تو اس کو بھی ایک اجر تو ضرور ملتا ہے ۔ یہ حدیث اس بارے میں بالکل صریح ہے کہ حق ایک ہی ہوتا ہے اور بعض مجتہدین اس کے موافق ہوجاتے ہیں ۔ اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ اپنے اجتہاد میں درست بات کو پالینے والے کےلیے دوہرا اجر ملتا ہے ، ایک اجتہاد پر اور دوسرا درست فیصلہ کرنے پر۔ اور بعض مجتہد کا اجتہاد اس حق کے خلاف ہوجاتا ہے۔تو ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس غلطی کرنے والے کو ایک اجر ملے گا جو اس کے اجتہاد کرنے کی بناء پر ہوگا۔تو اس دوسری قسم کے مجتہدکا اجر حاصل کرنا اس بات کو مستلزم نہیں ہے کہ وہ درست بات پر ہوتا ہے کیونکہ نبی کریمﷺ نے مجتہدین کی دو قسمیں بنائی ہیں

1۔ درست فیصلہ کرنے والے 2۔ غلطی کرجانے والے

تو اگر سارےمجتہد ہی درستگی کو پالینے والے ہوتے ، جیسا کہ کچھ لوگ ایسا کہتے ہیں ، تو نبی کریمﷺ کی کی ہوئی اس تقسیم کا کوئی مطلب اور فائدہ نہ ہوتا۔


 

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913
اس امت کے اہل علم میں فقہی عملی مسائل میں اختلاف ہمیشہ رہا ہےان مسائل میں حق اگرچہ ایک ہی بات ہوتی ہے اور باقی سب اقوال غلط ہوتے ہیں


اس لیے یہ کہنا تو غلط ہے کہ جس اہل علم کا قول چاہو اختیار کر لو بلکہ ان مسائل میں کتاب و سنت کو ہی دیکھنا ہو گااگر یقین ہو جائےکہ فلاں قول قرآن و سنت کے مطابق ہے تو اسے اختیار کرنا واجب ہےاور باقی اقوال کو چھوڑ دیا جائے گا۔

کیا میرے بھائی آج کل ہم اس چیز پر عمل کرتے ھیں یا آنکھیں بند کر کے صرف ایک بندے کی بات کو مان لیتے ہیں
اگر کسی کا قول صحیح حدیث کے خلاف آ جا ے تو کیا کیا جا ے
 

chotay

Regular Member
Dec 1, 2009
61
28
518
38
baat to patay ki hai...
par bha ji
un logon ka karen kiya jo daal ki shakal main halwa or qulfi ka maza anday main dhondtay hain??
bas payon ka ras miljae to nashta or dopahar ka ek sath hi nipta len
 
Top