فطرانہ كى مقدار اور نقد رقم ميں فطرانہ ادا كرنے كا حكم

  • Work-from-home

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
فطرانہ كى مقدار اور نقد رقم ميں فطرانہ ادا كرنے كا حكم

فطرانہ كى مقدار كيا ہے ، اور كيا فطرانہ نماز عيد كے بعد ادا كرنا جائز ہے ؟
كيا فطرانہ نقد رقم ميں ادا كرنا جائز ہے ؟

الحمد للہ:

حديث ميں ثابت ہے كہ:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ايك صاع كھجور يا ايك صاع جو ہر مسلمان مرد و عورت آزاد اور غلام چھوٹے اور بڑے پر فطرانہ فرض كيا، اور حكم ديا كہ لوگوں كے عيد كى نماز كے ليے نكلنے سے قبل ادا كيا جائے "

اور صحيح بخارى اور صحيح مسلم ميں ابو سعيد خدرى رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے وہ بيان كرتے ہيں كہ:

" ہم رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى موجودگى ميں ايك صاع غلہ يا ايك صاع كھجور يا ايك صاع جو يا ايك صاع منقہ يا ايك صاع پنير فطرانہ ادا كيا كرتے تھے "

اس حديث ميں لفظ طعام يعنى كھانے كى شرح سب اہل علم نے گندم كى ہے، اور كچھ دوسرے علماء كہتے ہيں كہ طعام سے مقصود وہ چيز ہے جو علاقے كے لوگ بطور خوراك استعمال كرتے ہوں، چاہے وہ گندم ہو يا مكئى وغيرہ، اور صحيح بھى يہى ہے؛ كيونكہ فطرانہ اور زكاۃ اغنياء كى جانب سے فقراء كے ليے رحمدلى اور خير خواہى ہے، اس ليے مسلمان كے ليے واجب نہيں كہ وہ اپنے علاقے كى خوراك كے علاوہ كسى اور چيز كے ساتھ ان كى غمخوارى كرے.

سب اجناس ميں سے ايك صاع واجب ہے، ايك صاع دونوں ہاتھ چار بار بھريں تو ايك صاع ہوتا ہے جس كا وزن تقريبا تين كلو گرام ہے، اس ليے اگر كوئى مسلمان ايك صاع چاول يا اپنے علاقے كى كوئى اور خوراك كا ايك صاع فطرانہ ميں دے تو يہ كافى ہے.

فطرانہ دينے كا وقت اٹھائيس شعبان ہے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے صحابہ كرام عيد سے ايك يا دو روز قبل فطرانہ ديا كرتے تھے، اور ہو سكتا ہے مہينہ انتيس كا ہو اور تيس كا بھى ہو سكتا ہے.

اور فطرانہ كا آخرى وقت نماز عيد ہے، اس ليے نماز عيد كے بعد تك تاخير كرنى جائز نہيں كيونكہ حديث ميں ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے مروى ہے كہ: رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس نے نماز عيد سے قبل فطرانہ ادا كيا تو يہ فطرانہ قبول ہے، اور جس نے نماز عيد كے بعد ادا كيا تو يہ عام صدقات ميں سے ايك صدقہ ہے "

اسے ابو داود نے روايت كيا ہے.

جمہور اہل علم كے ہاں فطرانہ كى قيمت ادا كرنى جائز نہيں، بلكہ غلہ كى شكل ميں فطرانہ ادا كرنا واجب ہے، جيسا كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور صحابہ كرام كا عمل تھا.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہميں اور سب مسلمانوں كو دين كى سمجھ اور اس پر ثابت قدمى عطا فرمائے.

اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

فضيلۃ الشيخ ابن باز .

@Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @Sariya @Mystery @Seap
@Abidi @Shizu @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Janan
@NamaL @Fa!th @MSC @~Ambitiou$ Girl~ @Armaghankhan @yoursks @SaaD_KhaN @thefire1
@Hira_Khan @MIS_MaHa @zulfi_kulfi @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo
@shzd @p3arl @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya
@Aayat @italianVirus @Aa$hi @Shiraz-Khan @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Pakistani_angel @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der @Dua001
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Leeza_Rose @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @maryamtaqdeesmo @Fadiii @minaahil @UbedThaheem @Fanii @naazii

  • Like
Reactions: whiteros and Seap

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ايك صاع موجوده پيمانے كے مطابق 2040گرام (دو كلو 40گرام) هے۔)( مجموع فتاوى ورسائل محمد بن صالح العثيمين:كتاب الزكاة ،باب زكاة الفطر، ج18، ص277)
گندم کے لئے نصف صاع کی مقدار ہے
 
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عمومی غذا جَوتھی ۔اس کے ساتھ گھروں میں کھجوراور کشمش کا بکثرت استعمال ہوتا تھا۔ اسی صدقہ فطر کی مقدار میں انہی اجناس کو مقرر کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ کھجورکشمش جَو یا پنیر ایک صاع دیا جائے ۔پھر اسلامی فتوحات کے پھیلائو کے نتیجے میں جب ملک شام میں اسلام داخل ہوا اور ملک شام کی عمومی اشیاء کے ساتھ وہاں کا عمدہ گندم بھی مدینہ پہنچنے لگا تو حضرت امیر معاویہؓ جو پہلے شام کے گورنر اورپھر وہاں کے سربراہ بنے ، نے صحابہؓ کے مشورے سے طے کیا کہ گندم کھانے کا عمومی رواج ہوچکاہے اور گندم کا آدھا صاع جَو کے ایک صاع کے برابر ہے ۔لہٰذا گندم سے جب صدقہ فطر ادا کیا جائے تو نصف صاع دیا جائے اور کھجور،کشمش یا جَو سے اگر اداکیا جائے تو ایک صاع ادا کیا جائے جو خود زبانِ رسالتؐ سے بیان شدہ ہے ۔

یہ بات کہ گندم نصف صاع جَو کے ایک صاع کے مساوی ہے اس کا بیان بخاری شریف صدقہ فطر کے بیان میں ہے ۔ یہ امیر معاویہؓ کا فیصلہ تھا ۔جب کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ گندم میں بھی ایک صاع دینے کاحکم دیتے تھے ۔(بخاری)۔ بعد کے تمام فقہاء ومحدثین نے حضرت امیر معاویہؓ کے فیصلے کے مطابق گندم نصف صاع اور منقیٰ و کھجور ایک صاع جو کہ منصوص ہے ،قبول کیا اور اسی پر عمل ہونے لگا ۔ صاع اُس زمانہ کا ایک پیمان تھا مگر جب وہ صاع ،مُد ،رطل وغیرہ نبویؐ عہد کے پیمانے برقرار نہ رہے اور تو لے ، ماشے اور چھٹانگ کے اوزان شروع ہوگئے تو محقق علماء وفقہا ء نے نہایت عرق ریزی اور تحقیق وکاوش کے ساتھ ان قدیم شرعی پیمانوں کو تولہ وماشوں میں منتقل کیا ۔چنانچہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع مفتی اعظم پاکستان کا نہایت محققانہ رسالہ جواوزان شرعیہ کے نام سے جواہر الفقہ میں شامل ہے اسی تحقیق کا شاہکارہے جس کودیکھ کر علامہ سید سلیمان ندویؒ جو بقول علامہ اقبال علوم اسلامیہ کے جوئے شیر کے فرہاد تھے ، نے حیرت زدہ ہو کر کہا تھاکہ اس دورمیں بھی اس درجہ دقت نظر اور تحقیق وتدقیق دیکھ کر میں دَنگ رہ گیا ہوں۔ اس میں لمبی تحقیق کے بعد ثابت کیا کہ نصف صاع پورے دوسیر تین ماشہ اور ایک صاع ساڑھے تین سیر چھ ماشہ ہے ۔ اوزان شرعیہ۔

یہی تحقیق ہندوپاک کے تمام مستند علماء وفقہاء نے قبول فرمائی اور اسی پر عمل بھی جاری ہے ۔ چنانچہ عمدہ الفقہ از مولانا زوارحسین شاہ ، فتاوی عثمانی از مولانا محمد تقی عثمانی ، فتاوی دارالعلوم دیوبند، فتاوی رحیمیہ ،نظام الفتاویٰ ، خیر الفتاویٰ ، فتاویٰ حقانیہ ، فتاویٰ دارالعلوم کراچی سب نے اسی تحقیق کے مطابق ہمیشہ احکام صدقہ فطر لکھے
 
Azeyy

•´¯`•» RuDleSS AzeYY «•´¯`•
VIP
Aug 17, 2012
12,084
5,479
513
lahore
فطرانہ كى مقدار اور نقد رقم ميں فطرانہ ادا كرنے كا حكم

فطرانہ كى مقدار كيا ہے ، اور كيا فطرانہ نماز عيد كے بعد ادا كرنا جائز ہے ؟
كيا فطرانہ نقد رقم ميں ادا كرنا جائز ہے ؟

الحمد للہ:

حديث ميں ثابت ہے كہ:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ايك صاع كھجور يا ايك صاع جو ہر مسلمان مرد و عورت آزاد اور غلام چھوٹے اور بڑے پر فطرانہ فرض كيا، اور حكم ديا كہ لوگوں كے عيد كى نماز كے ليے نكلنے سے قبل ادا كيا جائے "

اور صحيح بخارى اور صحيح مسلم ميں ابو سعيد خدرى رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے وہ بيان كرتے ہيں كہ:

" ہم رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى موجودگى ميں ايك صاع غلہ يا ايك صاع كھجور يا ايك صاع جو يا ايك صاع منقہ يا ايك صاع پنير فطرانہ ادا كيا كرتے تھے "

اس حديث ميں لفظ طعام يعنى كھانے كى شرح سب اہل علم نے گندم كى ہے، اور كچھ دوسرے علماء كہتے ہيں كہ طعام سے مقصود وہ چيز ہے جو علاقے كے لوگ بطور خوراك استعمال كرتے ہوں، چاہے وہ گندم ہو يا مكئى وغيرہ، اور صحيح بھى يہى ہے؛ كيونكہ فطرانہ اور زكاۃ اغنياء كى جانب سے فقراء كے ليے رحمدلى اور خير خواہى ہے، اس ليے مسلمان كے ليے واجب نہيں كہ وہ اپنے علاقے كى خوراك كے علاوہ كسى اور چيز كے ساتھ ان كى غمخوارى كرے.

سب اجناس ميں سے ايك صاع واجب ہے، ايك صاع دونوں ہاتھ چار بار بھريں تو ايك صاع ہوتا ہے جس كا وزن تقريبا تين كلو گرام ہے، اس ليے اگر كوئى مسلمان ايك صاع چاول يا اپنے علاقے كى كوئى اور خوراك كا ايك صاع فطرانہ ميں دے تو يہ كافى ہے.

فطرانہ دينے كا وقت اٹھائيس شعبان ہے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے صحابہ كرام عيد سے ايك يا دو روز قبل فطرانہ ديا كرتے تھے، اور ہو سكتا ہے مہينہ انتيس كا ہو اور تيس كا بھى ہو سكتا ہے.

اور فطرانہ كا آخرى وقت نماز عيد ہے، اس ليے نماز عيد كے بعد تك تاخير كرنى جائز نہيں كيونكہ حديث ميں ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے مروى ہے كہ: رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس نے نماز عيد سے قبل فطرانہ ادا كيا تو يہ فطرانہ قبول ہے، اور جس نے نماز عيد كے بعد ادا كيا تو يہ عام صدقات ميں سے ايك صدقہ ہے "

اسے ابو داود نے روايت كيا ہے.

جمہور اہل علم كے ہاں فطرانہ كى قيمت ادا كرنى جائز نہيں، بلكہ غلہ كى شكل ميں فطرانہ ادا كرنا واجب ہے، جيسا كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور صحابہ كرام كا عمل تھا.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہميں اور سب مسلمانوں كو دين كى سمجھ اور اس پر ثابت قدمى عطا فرمائے.

اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

فضيلۃ الشيخ ابن باز .

@Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @Sariya @Mystery @Seap
@Abidi @Shizu @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Janan
@NamaL @Fa!th @MSC @~Ambitiou$ Girl~ @Armaghankhan @yoursks @SaaD_KhaN @thefire1
@Hira_Khan @MIS_MaHa @zulfi_kulfi @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo
@shzd @p3arl @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya
@Aayat @italianVirus @Aa$hi @Shiraz-Khan @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Pakistani_angel @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der @Dua001
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Leeza_Rose @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @maryamtaqdeesmo @Fadiii @minaahil @UbedThaheem @Fanii @naazii

jazakAllah !
thanks for sharing!
 
Top