Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 17, 2024 #28,721 نہ ہو زہر تو اپنا ہی لہو پیتے ہیں جام خالی نہیں رہتے سُقراطوں کے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 18, 2024 #28,722 کوئی لہجہ، کوئی جملہ، کوئی چہرا نکل آیا پرانے طاق کے سامان سے کیا کیا نکل آیا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 19, 2024 #28,723 فُرقت ہے جان لیوا تو قربت ہے جاں تراش ہجر و وصال ہوتے ہیں یکساں کبھی کبھی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 20, 2024 #28,724 یہ مُحبت بهی عجب کارِ ذیاں ہے جس میں لوگ خود چل کے خسارے کی طرف جاتے ہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 21, 2024 #28,725 سرد ہوائیں بول رہی ہیں بالکل اُس کے لہجے میں میں بھی یاد کی چادر اوڑھے اُس کو سننے بیٹھا ہوں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 22, 2024 #28,726 کون آنکھوں میں چُھپے کرب کو پڑھتا ہو گا لوگ اتنے بھی سمجھدار کہاں ہوتے ہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 23, 2024 #28,727 دھڑکنیں گونجتی ہیں سینے میں اِتنے سُنسان ہو گئے ہیں ہم
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 25, 2024 #28,728 مُحبت نام ہے جس کا وہ محسن قید ایسی ہے کہ عُمریں بیت جاتی ہیں سزا پوری نہیں ہوتی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 26, 2024 #28,729 کون مانے گا یہ، اب کِس کو یقیں آئے گا میں وُہی ہوں جو کبھی جان سے پیارا تھا تمھیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 27, 2024 #28,730 تم نے دیکھے ہیں کبھی درد کو سہتے ہوۓ لوگ؟ بھیگی آنکھوں سے"سب اچھا ہے" کہتے ہوۓ لوگ؟
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 28, 2024 #28,731 اِک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں اِک غیب سے آیا ہوا مِصرعہ ہے کہ تم ہو
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Feb 29, 2024 #28,732 ٹوٹی پھوٹی اک کشتی اور خشک سمندر دیکھا تھا کل شب میں نے جھانک کے شاید اپنے اندر دیکھا تھا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 1, 2024 #28,733 اُمید پہ قایم ہے یہ دنیا تو پھر اِس میں مُجھ کو تِرے ہونے کا سہارا بھی بہت ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 2, 2024 #28,734 میں دریچوں کی طرح خود کو کُھلا رکھتا ہوں وہ ہواؤں کی طرح مجھ سے گزر جاتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 3, 2024 #28,735 تیری آنکھوں پہ مر گیا ورنہ میں نے سرحد پہ جان دینی تھی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 4, 2024 #28,736 ہم بھی باندھیں گے تیرے عشق میں احرامِ جنوں ہم بھی دیکھیں گے تماشہ تیری لیلائی کا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 5, 2024 #28,737 کھیل دونوں کا چلے، تین کا دانہ نہ پڑے سیڑھیاں آتی رہیں، سانپ کا خانہ نہ پڑے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 6, 2024 #28,738 دِل ویراں ہے، تِری یاد ہے، تنہائی ہے زندگی درد کی بانہوں میں سِمٹ آئی ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 7, 2024 #28,739 اِک زخم مُجھ کو چاہیئے میرے مزاج کا یعنی ہرا بھی چاہیئے، گہرا بھی چاہیئے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,211 3,477 1,313 Dubai Mar 8, 2024 #28,740 میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے