Jadu Hud Sy Zyada Ho Jaye to Kya Karen?Ha Koi Is Sawal Ka Jawab Denay Wala?

  • Work-from-home

honey4honey

Newbie
Jul 3, 2010
3
2
303
Jadu agar hud sy zyada ho jaye aur duniya ka har insaan haath utha lay aur baray baray daaway karnay walay bhi bhaag jayen us elum k agay sab k elum khatam ho jayen to kiya kiya jaye?aur insaan ki zindagi faqeeron jesi ho jaye.
 

New Wolf

TM Star
Jul 17, 2010
9,253
3,441
113
jaadu jitna b zeada ho jaae magar rahey ga hamesha baatil, haq sirf allah ka kilaam he jo har tarha k jaadu ka tor he or rahey ga
inshallah !
 
  • Like
Reactions: ~Prince-Farry~

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
Jadu agar hud sy zyada ho jaye aur duniya ka har insaan haath utha lay aur baray baray daaway karnay walay bhi bhaag jayen us elum k agay sab k elum khatam ho jayen to kiya kiya jaye?aur insaan ki zindagi faqeeron jesi ho jaye.

Assalamu Alaykum Wrwb :)

Janab aap k ye kehna bas kehna hai

duniya me choti ka uloom Quran ka uloom hai

uske aage har ilm naqis hai mehdood hai

Jadu haq hai isme koi shak nahi lekin uska sahi ilaaj bhi hai aur wo Quran aur Hadees k zariye

abhi hamara mutala issi mauzu par chal raha hai aur kaafi bahayanak sach jo is jadu se jude hain hamare samne aaye hain

aap JADU AUR USKA ILAAJ naak ki kitab SHEIK ALLAMA ABDULLAH IBN BAAZ ne jo likhi hai Quran aur hadees ki roshni me padhe

Allah hame deen ki sahi samajh aata farmaye Aameen
 
  • Like
Reactions: ~Prince-Farry~

intelactual

Regular Member
Sep 20, 2008
58
34
1,118
ASLAM-O-ALAIKUM
app is site ko visit karain. ye site SAYED MUZAMIL HUSSAIN SHAH NAQASHBANDI sb ki he. jo lahore me hein. app un se rabta karain. app ki problem hal ho jaygi. inshallah


http://www.islamicwazaif.com/

---------- Post added at 09:26 AM ---------- Previous post was at 09:24 AM ----------

waisay dunya bht bari he app bht jaldi himat chorr gay. ALLAH ki rehmat se umeed rkhtay hue SAYED sahib se rabta karain, ALLAH k naik banday har jaga mojood hein.
ALLAH hm sb ko apni hifz-o-aman me rakhay.
AMEEN
 

nasirnoman

Active Member
Apr 30, 2008
380
574
1,193
Jadu agar hud sy zyada ho jaye aur duniya ka har insaan haath utha lay aur baray baray daaway karnay walay bhi bhaag jayen us elum k agay sab k elum khatam ho jayen to kiya kiya jaye?aur insaan ki zindagi faqeeron jesi ho jaye.
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
میرے محترم بھائی ہمیں نہیں معلوم کہ آپ نے فرضی طور پر لکھا یا حقیقتا ایسا ہی ہے کہ کسی پر اتنا زبردست جادو ہوگیا ہے کہ اس کا توڑ کوئی نہیں کرپارہا ہے ???
بہرحال سب سے پہلے تو یہ عرض کرنی تھی کہ اگر تو آپ مسلمان ہیں توایک بات یہ ذہن نشین فرمالیں کہ مایوسی کفر ہے ۔۔۔۔ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ اللہ رب العزت کبھی اپنے بندوں کو نعمتیں عطاء فرما کر آزماتا ہے تو کبھی نعمتیں واپس لے کر آزماتا ہے ۔۔۔۔ کہ کون کتنا ناشکرا ہے تو کون کتنا شکر ادا کرنے والا ہے ۔۔۔۔ یہاں یہ بات بھی ذہن میں رکھیے گا کہ اللہ رب العزت ہر ہونے والی بات کو ازل سے ہی جانتا ہے اس لئے ہماری بات کا یہ مطلب نہیں کہ (معاذ اللہ ) اللہ تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ کون کیا کرے گا ??? بلکہ مراد یہ ہے کہ آزمائش ہم انسانوں کے لحاظ سے ہے
کبھی انسان پر تکالیف آتیں ہیں تو کبھی راحتیں ۔۔۔۔ جب انسان یہ اپنا ایمان بنالے کہ تکالیف اور مصیبتیں راحتیں اور خوشیاں سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کی ہوئیں ہیں ۔۔۔۔ تو انسان کے اندر شکر و صبر کرنے کا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے ۔۔۔ اور وہ جس حال میں بھی رہتا ہے ۔۔۔۔ یعنی اگر تو تکلیف میں ہو تو صبر کرتا ہے ۔۔۔ اور خوشی ملے تو شکر ادا کرتا ہے
پھر اس کے بعد ایسے شخص کی ساری زندگی اطاعت میں گذرتی ہے ۔۔۔۔ اور وہ ہر حال میں اپنے زندگی سے راضی خوشی رہتا ہے
لیکن اگر اس کے برخلاف انسان صبر و شکر دونوں کا دامن چھوڑتا ہے تو وہ ساری زندگی پریشان ہی رہتا ہے ۔۔۔۔ یعنی جب بھی راحت یا خوشی ملے گی تو بجائے شکر کرنے کے اور زیادہ کی ہوس کی جستجو میں لگا رہے گا ۔۔۔۔ اور کوئی مصیبت یا تکلیف پہنچے گی تو صبر کرنے کے بجائے مایوس ہوگا اور گلے شکوے کرتا رہے گا

اس مختصر سی وضاحت کے بعد ایک بات تو یہ سمجھ لیجے کہ جس انسان کے مقدر میں جتنی تکالیف جتنے عرصے تک کے لئے اٹھانا لکھ دی گئی ہیں اسے دنیا کی کوئی طاقت نہ تو ٹال سکتی ہے اور نہ ہی وقت سے پہلے چھٹکارا دلا سکتی ۔۔۔۔ اور جب اس کی مقدر میں راحت اور چین لکھا ہوگا تو دنیا کی ساری قوتیں مل کر اس کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے :
قُلْ مَن ذَا الَّذِي يَعْصِمُكُم مِّنَ اللَّـهِ إِنْ أَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً الخ الاحزاب 17 پارہ 21
ترجمہ :کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے ساتھ برائی کا ارادہ کرے تو کون تم کو اس سے بچا سکتا ہے یا اگر تم پر مہربانی کرنی چاہے تو (کون اس کو ہٹا سکتا ہے)

اب یہ بات سمجھ لیں جیسا کہ آپ کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی آدمی کسی پر کئے ہوئے جادو کا توڑ نہیں کرسکا ???

تو جناب کے لئے عرض یہ کہ پوری دنیا اُن 20 یا 30 یا 500 ،1000 لوگوں پر مشتمل نہیں جن سے ان صاحب یا صاحبہ نے جادو کا علاج کروانے کی کوشش کی ۔۔۔۔ بلکہ دنیا میں اس وقت ایک ارب سے زائد مسلمان ہیں ۔

اب رہی بات یہ کہ پھر ان صاحب کا علاج کیوں نہ ہوسکا ??

تو عرض یہ ہے کہ ایک تو ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ جتنی تکالیف اللہ تعالیٰ نے انسان کے مقدر میں لکھ دیں ہیں اسے دنیا کے سارے کے سارے انسان مل کر بھی دور نہیں کرسکتے ۔۔۔۔ اور جب اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے چین و آرام و صحت لکھ دی ہے تو ساری دنیا کے انسان مل کر اسے تکلیف نہیں پہنچا سکتے

تو بس ہوتا یہ ہے کہ وہ انسان اپنے مقدر میں لکھی ہوئی تکالیف اٹھا رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔ اس کو پانچ لوگ ملیں یا پچاس یا پچاس ہزار لوگ مل جائیں لیکن اس کی تکلیف دور نہیں ہوسکتی
اور جب اللہ تعالیٰ اس شخص کی تکلیف دور کرنے کا ارادہ فرما لے گا یا جب اس کے مقدر میں شفاء ہوگی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایسا بندوبست فرمادے گا کہ وہ خود بخود ایسے شخص جاملے گا جو اس کی شفاء کے لئے ذریعہ بن جائے گا۔بلکہ ہمارا تو ایمان ہے کہ اس کے لئے محض معمولی سی مٹی بھی شفاء کا ذریعہ بن جائے گی ۔

لیکن آپ نے ایک بات بالکل غلط کہی کہ جادو جب حد سے بڑھ جائے اور بڑے بڑے بھاگ جائیں اور اس علم کے آگے (معاذ اللہ )سب کے علم ختم ہوجائیں پھر کیا کیا جائے ??
میرے دوست آپ اپنے ان الفاظ پر توبہ کیجیے گا۔۔۔۔ آپ شاید بہت
زیادہ جذباتی ہوگئے یا بہت تکلیف میں تھے ۔۔۔۔ لیکن آپ نے اپنے الفاظ کا استعمال بالکل غلط کیا ۔۔۔۔ انسان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔ مایوسی کفر ہے ۔

اللہ رب العزت کا پاک کلام ایسا ہے جہاں دنیا کے تمام انسان اور تمام جنات اور دنیا کے تمام علم اور علم والے بالکل عاجز ہیں ۔۔۔۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَمَا كَانَ هَـٰذَا الْقُرْآنُ أَن يُفْتَرَىٰ مِن دُونِ اللَّـهِ وَلَـٰكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٣٧﴾ أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ الخ یونس 37،38 پارہ 11
(ترجمہ :یہ قرآن ایسا کلام نہیں کہ اللہ کے سوا اور کی طرف گھڑا ہوا ہو بلکہ یہ تو اپنے پہلے سی کتاب کی تصدیق کرنے والا ہے اور تفصیل ہے شریعت کی کتاب کی جس کے اللہ رب العالمین کی طرف سے ہونے میں کسی قسم کا شک نہیں، کیا یہ کہتے ہیں کہ اسی نے اسے گھڑ لیا ہے؟تو جواب دے کہ پھر تم بھی تو اس کی کسی سورت کی مثال بنا کر لاﺅ ، ہاں تم اللہ کے سوا جس جس کو چاہو بلا بھی لینااگر تم سچے ہو)
ابن کثیر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں کہ قرآن کریم کے اعجاز کا اور قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے کا بیان ہورہا ہے کہ کوئی اس کا بدل اور مقابلہ نہیں کرسکتا ،اس جیسا قرآن بلکہ اس جیسی دس سورتیں بلکہ ایک سورت بھی کسی کے بس کی نہیں ۔ یہ بے مثل قرآن بے مثل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔اس کی فصاحت و بلاغت ،اس کی وجاہت و حلاوت ،اس کے معنوں کی بلندی ،اس کے مضامین کی عمدگی بالکل بے نظیر چیز ہے۔اور یہی دلیل ہے اس کی کہ یہ قرآن اس اللہ کی طرف سے ہے ،جس کی ذات بے مثل ،صفتیں بے مثل ،جس کے اقوال بے مثل ،جس کے افعال بے مثل ،جس کا کلام اس سے عالی اور بلند کہ مخلوق کا کلام اس کے مشابہ ہو سکے۔ یہ کلام تو رب العالمین کا ہی کلام ہے ، نہ کوئی اور اسے بنا سکے ،نہ یہ کسی اور کا بنایا ہوا، یہ تو سابقہ کتابوں کی تصدیق کرتا ہے ،ان پر نگہبانی کرتا ہے ،ان کا اظہار کرتا ہے ،ان میں جو تحریف ،تبدیل اور تاویل ہوئی ہے ،اسے بے حجاب کرتا ہے ،حرام حلال ،جائز ناجائز،غرض کل امور شرع کا شافی اور پورا بیان فرماتا ہے۔پس اس کے کلام اللہ ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں۔
مزید لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں اس کے کلام اللہ ہونے میں شک ہے ،تم اسے گھڑا ہوا سمجھتے ہو اور کہتے ہوکہ محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے کہہ لیا ہے ،جاﺅ تم سب مل کر ایک ہی سورة اس جیسی بنا لاﺅ اور کل جن اور انسانوں سے مدد بھی لے لو۔ یہ تیسرا مقام ہے جہاں کفار کو مقابلے پر بلا کر عاجز کیا گیا کہ وہ اگر اپنے دعوے میں سچے ہیں تو اس کے مقابلے میں اسی جیسا کلام پیش کریں۔ لیکن یہ ناممکن ہے۔
مزید لکھتے ہیں کہ یہ خبر بھی ساتھ ہی دے دی تھی کہ انسان اور جنات سب جمع ہوجائیں ،ایک دوسرے کا ساتھ دیں لیکن اس قرآن جیسا بنا کر پیش نہیں کر سکتے ۔اس پورے قرآن کے مقابلے سے جب وہ عاجز اور لاچار ثابت ہوچکے تو ان سے مطالبہ ہو ا کہ اس جیسی دس سورتیں ہی بنا کر لاﺅ ،(سورہ ہود 13)جب ان سے یہ بھی نہ ہوسکا آسانی کر دی گئی اور سورہ بقرة میں جو مدنی ہے ،فرمایا کہ اچھا ایک ہی سورة اس جیسی بنا کر پیش کرو ۔وہاں بھی ساتھ فرمادیا کہ یہ نہ تمہارے بس کی بات ہے نہ سارے مخلوق کے بس کی بات ہے۔

تو میرے دوست سینکڑوں برس گزرجانے کے بعد بھی آج تک کسی سے یہ نہ ہوسکا۔ اور نہ قیامت تو ہوسکے گا
اور ہوتا بھی کیسے بھلا کہاں اللہ کا کلام اور کہاں مخلوق؟

تو میرے دوست یہ ہے وہ علم ، وہ پاک کلام جہاں آکر سارے کے سارے انسان و جنات ، چھوٹے اور بڑے ، امیر و غریب ، بڑے سے بڑے عقلمند ، چاند پر جا پہنچنے والے ۔۔۔۔۔ دنیا کو گلوبل ویلیج کی طرح پیش کردینے والے سب کے سب فیل ہیں سب کے سب کے علم عقل و فہم سب ختم ہوجاتیں ہیں

امید ہے کہ اتنی وضاحت کے بعدآپ ہمارا نقطہ نظر بخوبی سمجھ رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔ اور آپ کو آپ کے سوالات کے جوابات بھی مل گئے ہوں گے ۔۔۔۔ آخر میں ایک بار پھر آپ سے گذارش ہے کہ آپ اپنے الفاظوں پراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ فرمائیں ۔

اوراس ساری وضاحت کے بعد بھی آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کے کسی سوال میں تشنگی باقی رہ گئی ہے تو ضرور لکھیے گا ۔۔۔۔ ہمارے علم میں ہوا تو ان شاء اللہ تعالیٰ ہم ضرور وضاحت کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
 
  • Like
Reactions: intelactual
Jun 17, 2009
25
15
3
Aap sab logoon nay bahot achi tarah say jadu kay baray main HONEY ko details say bata dia hay
mairay kuch batanay ki koi gunjaish tao nahi hay lekin aik baat per aap ka eeman hona chaihay jo main nay bahot mehsoos ki..

wo yeh keh JADU KALA ILM HAY YAANI ANDHEROON KA ILM...
AUR QURAN PAAK NOOR KA ILM HAY YAANI ROSHNI KA ILM

OR HER CHEEZ KA ILAAJ QURAAN MAIN HAY BAS US KO TALASH KARNA PARHTA HAY

OR AAP KO PATA HAY KEH ANDHERAY KO MITANAY KAY LIAY ROSHNI KI AIK KIRAN HI KAAFI HOTI HAY..
IS LIAY MAYOOS NA HOON
AUR JADU KAY TORD KAY LIAY JO QURAAN-O-HADEES MAIN SOORTAIN BATAII GAEE HAIN UN KO PARH PARH KAR KHUD YA KISI ALLAH KA PAAK OR NAIK BANDAY SAY DAM KARWAIN..
INSHALLAH ZAROOR AFAADA HO GA..
JAISAY CHAROON QULL.
 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
Aap sab logoon nay bahot achi tarah say jadu kay baray main HONEY ko details say bata dia hay
mairay kuch batanay ki koi gunjaish tao nahi hay lekin aik baat per aap ka eeman hona chaihay jo main nay bahot mehsoos ki..

wo yeh keh JADU KALA ILM HAY YAANI ANDHEROON KA ILM...
AUR QURAN PAAK NOOR KA ILM HAY YAANI ROSHNI KA ILM

OR HER CHEEZ KA ILAAJ QURAAN MAIN HAY BAS US KO TALASH KARNA PARHTA HAY

OR AAP KO PATA HAY KEH ANDHERAY KO MITANAY KAY LIAY ROSHNI KI AIK KIRAN HI KAAFI HOTI HAY..
IS LIAY MAYOOS NA HOON
AUR JADU KAY TORD KAY LIAY JO QURAAN-O-HADEES MAIN SOORTAIN BATAII GAEE HAIN UN KO PARH PARH KAR KHUD YA KISI ALLAH KA PAAK OR NAIK BANDAY SAY DAM KARWAIN..
INSHALLAH ZAROOR AFAADA HO GA..
JAISAY CHAROON QULL.
Jazakallah khair :)

bilkul sahi kaha apne Quran hame andhere se roshni ki tarah laata hai :)
 
Top