علم کی حقیقت اور اس کا اٹھ جانا۔۔۔

  • Work-from-home

Zee Leo

~Leo ! The K!ng~
Banned
Aug 1, 2008
56,471
23,637
713
Karachi
قرب قیامت کی علامات میں سے ایک علامت یہ ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا۔۔۔صحیح بخاری شریف میں حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ عزوجل علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ بندوں کے سینوں سے علم نکال لے۔ بلکہ علماء کو موت دے کر علم کو اٹھائے گا۔ یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہ رہے گا تو جاہلوں کو سردار بنا لیا جائے گا۔ اور ان سے دینی مسائل پوچھے جائیں گے۔ اور وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے۔ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔۔۔ صحیح بخاری۔۔۔
سب سے پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ علم سے کیا مراد ہے۔ اور ہمارے ہاں مروجہ تعلیمی نظام کی کیا حیثیت ہے۔۔۔
ہمارے اسلاف جب کہیں علم کا لفظ استعمال کرتے تھے تو اس سے مراد علم حدیث ہوتا تھا۔ یعنی قرآن و سنت کا علم۔۔۔ اس لئے قرآن و سنت کی کوئی بھی بات چاہے وہ سکول و کالجز و یونیورسٹیوں میں پڑھائی جا رہی ہو یا علماء و صوفیاء کی خانقاہوں میں بتائی جا رہی ہو، یا سائبر ورلڈ کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہو ، علم ہی کے زمرے میں آئے گی۔۔۔
لیکن یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے اداروں میں جو تعلیم دی جاتی ہے وہ صرف قرآن و سنت کی تعلیم نہیں ہوتی بلکہ دیناوی علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ جیسے صنعت و حرفت وغیرہ کے علوم۔۔۔ چونکہ مخلوق کے تمام مقاصد دین و دنیا میں منحصر ہیں۔ اور دین کا نظام دنیا کے انتظام کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ آقا علیہ الصلاہ والسلام کے ارشاد کے مطابق : الدنیا مزرعہ الآخرہ۔ یعنی دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔ تو یہ دنیاوی علوم بھی ہماری آخرت کی بہتری کے لئے معاون و مددگار ہیں۔ اس لئے یہ علوم حاصل کرنے پر بھی ہم اپنی نیت کے مطابق اجروثواب کے حقدار ہوں گے۔۔۔ لیکن وہ علم جس پر ہماری نجات کا دارومدار ہے بہرحال علم آخرت یا علم دین ہی ہے۔ اور یہی وہ علم ہے جس کے قیامت سے پہلے اٹھا لئے جانے کے متعلق ارشاد فرمایا گیا ہے۔۔۔
اب علم کی حقیقت کیا ہے۔ تو ہمارے خیال میں علم سے مراد معرفت ہے۔ یعنی کسی چیز کے بارے میں جاننا۔۔۔ اور معرفت حاصل کرنا قلب انسانی کا خاصہ ہے۔ کہ اللہ عزوجل نے معرفت کی استعداد انسان کے قلب کو عطا فرمائی ہے۔ یہ کتابیں ، مدرسے اور سکول و کالجز جیسے ادارے ذرائع علم ہیں، نفس علم نہیں۔ یعنی یہ علم حاصل کرنے کے ذریعے ہیں، بذات خود علم نہیں ہیں۔۔۔ تو کسی شخص کا علم اتنا ہی ہے جتنے کا ادراک یا معرفت اس کے قلب کو حاصل ہے۔ اور اس میں ہر شخص کے مختلف درجے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ہر شخص ایک خاص درجے کا عالم ہے۔۔۔ چونکہ علوم دل کی تختی پر لکھے ہوتے ہیں۔ تو جس عالم کا وصال ہو جائے۔ اس کا علم بھی اس کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔۔۔ اب اگر ہم تاریخ اسلامی پر ایک نظر ڈالیں اور اپنے اسلاف ، محدثین کرام، ائمہ مجتہدین، فقہائے اسلام اور اولیاء و مشائخ عظام کے متعلق غور کریں تو واضح طور پر احساس ہوگا کہ علم کا ایک خطیر حصہ اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔ باقی جو موجود ہیں وہ زیادہ تر انہیں گزرے ہوئے لوگوں کے خوشہ چین ہیں۔ اور انہیں کے مدون کئے ہوئے علم سے فیض حاصل کرتے آ رہے ہیں۔ اور اب ایسے لوگ بھی بہت کم رہ گئے ہیں۔۔۔
دوسری طرف ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ بہت سے نئے فرقے مختلف نظریات کے ساتھ معرض وجود میں آ رہے ہیں۔ اور یہ لوگ قرآنی آیات اور احادیث نبوی کی نئی نئی تاویلیں کر کے اپنے نظریات کو قرآن و سنت کے علم کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اور پچھلے گزرے ہوئے لوگوں پر طعن و ملامت کرتے نظر آتے ہیں۔ اور یہ بات بذات خود علامات قیامت میں سے ہے کہ لوگ گزرے ہوئے صلحائے امت کو برا کہیں گے اور ان پر الزام لگائیں گے۔۔۔ اور حدیث کے آخری حصے میں ایسے ہی لوگوں کو جاہلوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ کہ جو بغیر علم کے فتوے دیں گے اور خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔۔۔
اللہ عزوجل اپنے کرم خاص سے ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اپنے خزانہ علم سے ہمیں علم نافع عطا فرمائے۔
Regards Zee
[DOUBLEPOST=1341859006][/DOUBLEPOST]star24 Bela ~Unknown~ ENCOUNTER-007 ~Bahaar~ S_ChiragH gulfishan Sara Cilli Milli Jiya. Rubi[DOUBLEPOST=1341859175][/DOUBLEPOST]*SHOAIB* *khushi* *Muskaan* ~Zeest~ Sabah
 

Ghazal_Ka_Chiragh

>cRaZy GuY<
VIP
Jun 11, 2011
21,050
15,086
1,313
31
Karachi,PK
Assalamo alaikum warehmatULLAHE wabarkatu

deeni o dunyavi illm sameit alamat e aakhirah pe bari achhi

gehri aur mufeed baat ki Zeeshan bhai ne Masha'ALLAH dar haqeeqat

baat yehi hai ke firqon waale ulma hi jaahil hain aksar tour se kisi ki

dil azaari na ho is dar se mein chup hi raha karta hoon per kabhi kabhi

aise bayanaat se dil karta hai bharpoor izhaar e khayaal ka

firqa bole bina ISLAM mein jamaaten qaiym ki gaiyn hain aur ab to

un jamaaton mein hi hazaaron firqe dikhaiy dete hain phir chahe

woh ehl e sunnat ho ehl e tasheeh ho ehl e deoband ho ehl e hadees ho

ya aur koi bhi hon Quran kehta hai ke Aye Imaan walon un ehl e kitab

ki tarah na ho jana jinhone apne deen ko tukron mein baat diya

aur har giroh us pe takabbar karta hai jo uske paas hai(AL QURAN)

koi bhi aankh utha kar dekhega to aaj ISLAMI daiyre mein bhi

yehi ho raha hai koi Aashiq e Rasool saww kehlaye koi ehl e bait

ka chahne wala koi Tawheed wala koi kya to koi kya

jabke bataur e arz e Quran hum sirf MUSALMAAN hain

aur yeh naam e MUSALMAAN ALLAH ne Hazrat Ibrahim a.s

se le kar Hazrat Mohammad saww tak MUSALMAAN naam diya hai

aur ehl e Imaan ko bhi yehi naam mila hai so humein MUSALMAAN

hi ban ker rehna hai lekin afsos aaj ke ulma aur aaj ke lougon per

woh aankhen band karke fatwa dete aur yeh andhon ki tarah le lete

Jihaalat ki inteha hai

meri dua hai ke ALLAH hum sub ko hidaayat yafta kare Ameen Sum Ameen . . .
 

Wasif Safi

!!pRaISe D CReAtOr!!
Banned
Oct 1, 2009
14,987
4,810
513
Hyderabad, India
Mashallah Zeeshan bhai..
bohot acha thread lagaya hai aapne...

Aapki baat se bilkul sehmat hu..
Beshak Qayamat ke qareeb Ilm utha liya jaega..
ALLAH TAALA hum sab ki sahi rehnumayi farmae Ameen@Prayers:)
 

Sabah

VIP
Nov 20, 2008
9,085
8,117
1,313
Peshawar
Walaikum Salam Wrwb, and ameen @ your Dua.
buhut se aise loug hain humare musharay mei jenhe ilm nai hain Islam ki lekin pir bhi khud se innovations ker k muslim nation ko gumrahi k raah pe lead kerte hain, Haal he mei kuch waqt pahlay mere samne ek disscussion hurahe the jaha pe ek muslim ne kaha K Islam zabardasti se pehla hain, aur es baat ko sun ker,
I was shocked, k yeh ek muslim kaise kah sakta hain, pir mere mind mei aya k us bande ko tu Islam ka itna ilm nai tha, even that person was not an educated person, usay jetna sunne ko mela voh utna he samajh jata, jub k me and my sister made that clear k Islam jabran nai aya, Talwar k zor per nai pahla hain.
kio k mai ne past kuch he deno mei Dr. Zakir naik k lectures Book ka mutala ki the which was related to Jahad and kia islam talwar k zor se paihla hain? pir mai ne waha pe es topic se related kafi quranic verses padhe, jho kafi ghair muslim aur muslims k es ghalat fahmi ko clear kersakte hain k Islam zabardasti se nai balke merzi se phaila hain ilm k roshni se, sach k bunyaad pe, hikmat se paihla hain, Quran pak mei Allah (SWT) fermate hain:
" deen mei jaber ki ijazat nai, sach her qism k nuqs se pak hain"
( Surah Al Baqarah, chapter 2, verse number 256)
so es se wazeh hojata hain k islam khauf ya lalach ki bunyaad per kessi ko daiyra islam mei dakhel hune ki hergez ijazat nai deta aur jho esay samajh ker sidq dil se qabool kerta hain usay mana nahi kerta mager kessi qism ki jaber ka qayel nahin hain.

Quran pak k (Surah Nahl surah (chapter) 16, verse number 125) mei hain:
" Apnay rab ki raah ki taraf hikmat aur umda naseehat k saath bula, aur un se us tareeqay per bahes ker jho buhut he umda hu, tera rab he usay jho es raah se batahak gaya, khob jannta hain aur wohi raah panay walo ko bhi khub jannta hain".

tu eslie chahe hum ho ya aap, koi bhi ho islam k baray mei hikmat aur ache tarakey se he dawat dena sabse behter aur afzal hain jeska Quran mei bhi Allah ne kaha, tu ager hum kessi ko koi advise dena chahte hain tu unhe sahi ilm k bunyaad pe dena hoga, aur sahi ilm tabhe melegi jub hum pahlay khud sahi knowledge rakhe pir baad mei logu ko phaunchaye, yeh nai k hum khud bhi nai jante ho aur logu ko kahay k kiya sahi hain aur kia ghalat, aur ager humse koi islam ki baat bhi kerta hain tu hume unke unhe baato pe mutmayen hune chahye jho reference k saath ho, baki Allah he jante hain k itne scholars and Ulema's mei kaun wakiye Allah k raah pe chalne ki baat kerta hain aur kaun Shaitan k raah mei.
 

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
beshuk ke yeah aaj kal ki eik haqeeqat hai..., or intehai afsos ka maqaam hai keh hum sub kuch jan'ne ke bawajood bhee iss daldal maen phanste ja rahe haen....,

aaj iss baat ki ashad zaroorat hai keh Huzoor salallah-o-alaeh-e-wasallam ne jo farmaya tha (mafhoom hai) quran-o-hadith pe sakhti se kaarband rahna.., sahabaah karam ne aisa kar ke dikhaya to Allah ta'laa ne unhaen kamyaabi ataa farmayi..., or aaj hum yeah sub kuch nah sirf bhula chuke haen balkeh chor bhee chuke haen... to phir konsi or kaisi kamyabi...,

anyway Zee Leo, nice sharing and keep sharing like this..., shayad keh koi baat ham pe bhee click kar jaye or zindagi ka rukh badal jaye...., kash...!!!
 
  • Like
Reactions: Zee Leo

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
بہت عمدہ ذیشان بھائی
دنیاوی علوم کے حاصل کرنا کوئی بری بات نہیں وہ بھی زندگی کا لازمی جز ہے لیکن انسان کے لئے جو حقیقی علم ہے اس کی پہنچان اور اس کا حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا یہ بنیادی فرائض سے ہے جو انسان کو انسانیت کے ارفع مقام پر پہنچاتا ہے۔ اور انسانیت جس پر ناز کرتی ہے۔
حقیقی اور بنایادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اور علم کے ساتھ عمل لازم و ملزوم ہے۔
* حقیقی علم:

۰ امام احمد فرماتے ہیں : لوگوں کو کھانے اور پانی سے زیادہ علم کی ضرورت ہے اس لیے کہ ایک انسان دن میں ایک دو بار کھانے اور پانی کامحتاج ہوتا ہے جبکہ وہ اپنی سانسوں کی گنتی کے برابرعلم کا محتاج ہے۔

۰ لہذا علم انسان کی ایک اہم ترین ضرورت بھی ہے اور ایک عظیم فریضہ بھی ہے،ایسا فرض کہ کسی بھی انسان سے ساقط ہونے والا نہیں ہے طلب العلم فریضہ علی کل مسلم۔ (ابن ماجہ )۔” علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ “

وہ علم جس کا حاصل کرنا ہرانسان پر فرض ہے؛اس کا تعلق
رب کی ذات اور توحید سے ہے
نبی کی سیرت اور آپ کی سنت سے ہے
دین کی اہم عبادات ، ضروری معاملات اور اخلاق سے ہے۔
یہ تین اصول ہیںجوحقیقی علم پر مشتمل ہیں جن کا سیکھنا ہر انسان پرفرض ہے۔

اس علم کو نہ جاننے والے ہی جاہل ہیں چاہے وہ دنیوی علوم کے ماہر ہی کیوں نہ ہوں ، اللہ نے ایسے ہی لوگوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا :
یعلمون ظاھراً من الحیاة الدنیا وھم عن الآخرة ھم غافلون۔(روم:7)۔
” وہ تو صرف دنیوی زندگی کے ظاہر کو ہی جانتے ہیں اور آخرت سے تو بالکل بے خبر ہیں۔“

اور وہ لوگ بھی جاہل ہیں جن کے پاس علم تو ہے لیکن وہ توحید وسنت کےخلاف ہے اور شرک وبدعت اورخرافات سے متعلق ہے۔ اللہ نے ایسے لوگوں کی بھی مذمت بیان کرتے ہوئے فرمایا :
فَلَمَّا جَاءتھم رُسُلُھُم بِالبَیِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِندَھُم مِّنَ العِلمِ وَحَاقَ بِھِم مَّا کَانُوا بِہ یَستَھزءونَ.(غافر: 83)۔
”پس جب ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ اپنے علم پر اترانے لگے ، بالآخر جس چیز کو مذاق میں اڑا رہے تھے وہی ان پر الٹ پڑی۔ “

۰ اسی لیے نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ہمیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ .
سلوا اللہ علما نافعا،وتعوذوا با للہ من علم لا ینفع.
”اللہ تعالی سے نفع بخش علم کا سوال کرو ، بے فائدہ علم سے اللہ کی پناہ مانگو۔ “(ابن ماجہ ).

بے فائدہ علم سے پناہ مانگنے کی دعا سکھائی:
اللھمَّ اِنِّی اعوذ بِکَ مِن عِلمٍ لَایَنفَع۔
” اے اللہ ! میں تجھ سے غیر نفع بخش علم سے تیری پناہ چاہتاہوں۔“ ( مسلم ).

اور نفع بخش علم کی بھی دعاسکھائی :اللھمَّ انفَعنیِ بِمَا عَلَّمتَنیِ وَعَلِّمنیِ مَایَنفَعُنیِ وَزِد نیِ عِلمًا.”اے اللہ! تو مجھے میرے علم سے نفع دے اور تو مجھے نفع بخش علم عطاکر اور زیادہ علم سے نواز۔“ (ترمذی ).

* یہ نفع بخش علم( جورب کی معرفت ، نبی کی معرفت ،اور دین کی معرفت پر مشتمل ہے)، اس کے بارے میں قیامت کی سب سے پہلی منزل قبرکے اندر پوچھا جائے گا۔ انسان چاہے وہ مسلم ہو یا کافر ہر ایک سے قبر میں اس علم کے بارے میں سوال ہو گا، مومن جب ان سوالات کے جوابات دے گا تو فرشتے اس سے پوچھیں گے کہ: و ما یدریک ؟ فیقول: قراتُ کتاب اللہ فآمنتبہ وصدّقتُ. ” اس علم کا پتہ تمہیں کیسے ہوا؟وہ جواب میں کہے گا میں نے اللہ کی کتاب پڑھی، اس پر ایمان لا یااور اس کی تصدیق کی۔“(ابوداو د، کتاب السنة باب:23 حدیث:4753).

اور کافر ، منافق،فاسق اور فاجر اپنی بے علمی اور جہالت کا اعتراف کر ے گا اور کہے گا: لا ادری،کنتُ ا قول ما یقول الناس .”مجھے معلوم نہیں جو لوگ کہتے تھے وہی میں بھی کہتا تھا“، فرشتے اسے یہ کہہ کر ماریں گے : لادریتَ ولاتلیتَ. ”تونے نہ تو جاننے کی کوشش کی اور نہ (قرآن ) پڑھا.“( بخاری ،ح:1338).
[DOUBLEPOST=1341915537][/DOUBLEPOST]
Walaikum Salam Wrwb, and ameen @ your Dua.
buhut se aise loug hain humare musharay mei jenhe ilm nai hain Islam ki lekin pir bhi khud se innovations ker k muslim nation ko gumrahi k raah pe lead kerte hain, Haal he mei kuch waqt pahlay mere samne ek disscussion hurahe the jaha pe ek muslim ne kaha K Islam zabardasti se pehla hain, aur es baat ko sun ker,
I was shocked, k yeh ek muslim kaise kah sakta hain, pir mere mind mei aya k us bande ko tu Islam ka itna ilm nai tha, even that person was not an educated person, usay jetna sunne ko mela voh utna he samajh jata, jub k me and my sister made that clear k Islam jabran nai aya, Talwar k zor per nai pahla hain.
kio k mai ne past kuch he deno mei Dr. Zakir naik k lectures Book ka mutala ki the which was related to Jahad and kia islam talwar k zor se paihla hain? pir mai ne waha pe es topic se related kafi quranic verses padhe, jho kafi ghair muslim aur muslims k es ghalat fahmi ko clear kersakte hain k Islam zabardasti se nai balke merzi se phaila hain ilm k roshni se, sach k bunyaad pe, hikmat se paihla hain, Quran pak mei Allah (SWT) fermate hain:
" deen mei jaber ki ijazat nai, sach her qism k nuqs se pak hain"
( Surah Al Baqarah, chapter 2, verse number 256)
so es se wazeh hojata hain k islam khauf ya lalach ki bunyaad per kessi ko daiyra islam mei dakhel hune ki hergez ijazat nai deta aur jho esay samajh ker sidq dil se qabool kerta hain usay mana nahi kerta mager kessi qism ki jaber ka qayel nahin hain.

Quran pak k (Surah Nahl surah (chapter) 16, verse number 125) mei hain:
" Apnay rab ki raah ki taraf hikmat aur umda naseehat k saath bula, aur un se us tareeqay per bahes ker jho buhut he umda hu, tera rab he usay jho es raah se batahak gaya, khob jannta hain aur wohi raah panay walo ko bhi khub jannta hain".

tu eslie chahe hum ho ya aap, koi bhi ho islam k baray mei hikmat aur ache tarakey se he dawat dena sabse behter aur afzal hain jeska Quran mei bhi Allah ne kaha, tu ager hum kessi ko koi advise dena chahte hain tu unhe sahi ilm k bunyaad pe dena hoga, aur sahi ilm tabhe melegi jub hum pahlay khud sahi knowledge rakhe pir baad mei logu ko phaunchaye, yeh nai k hum khud bhi nai jante ho aur logu ko kahay k kiya sahi hain aur kia ghalat, aur ager humse koi islam ki baat bhi kerta hain tu hume unke unhe baato pe mutmayen hune chahye jho reference k saath ho, baki Allah he jante hain k itne scholars and Ulema's mei kaun wakiye Allah k raah pe chalne ki baat kerta hain aur kaun Shaitan k raah mei.
بالکل آپ نے درست فرمایا
اسلام میں کسی قسم کا کوئی جبر نہیں کیونکہ ایمان کا تعلق دل میں اترنے سے ہے۔ اگر آپ کسی کو جبرا مسلمان کرتے ہیں تو وہ خوف یا ڈر سے مسلمان ہوجائے گا لیکن دلی طور پر وہ ایمان نہیں لائے گا اور سب سے بڑا نقصان تو اسی صورت ہوگا کی اس کے دل میں جو اسلام کے لئے تھوڑا بہت احترام ہوگا وہ اس جبر کے رویہ سے ختم ہوجائے گا اور اسلام سے سخت نفرت کرنے لگے گا۔
اسلام نے ایک اصول متعین کیا کہ کہ کوئی بذات خود پورے یقین کے ساتھ اسلام قبول کرلیتا ہے تو اب اسلام کو وہ چھوڑ نہیں سکتا اگر چھوڑے گا تو وہ مرتد کہلائے گا اسلئے کہ اسلام نے اسے زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا وہ خود اپنی سوچ اور تحقیق سے اسے حق سمجھ کر قبول کیا تھا لہذا اب اسلام سے نکلنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اس اصول کو سمجھ لیا جائے تو سوال ہی ختم ہوجاتا ہے کہ اسلام میں کوئی جبر یا زبردستی ہے کہ نہیں۔
بہت خوبصورت میری بہن شکریہ
 

Toobi

dhondo gy molko molko milnay k nae,nayab hum..
Hot Shot
Aug 4, 2009
17,252
11,897
1,313
39
peshawar
بہت عمدہ ذیشان بھائی
دنیاوی علوم کے حاصل کرنا کوئی بری بات نہیں وہ بھی زندگی کا لازمی جز ہے لیکن انسان کے لئے جو حقیقی علم ہے اس کی پہنچان اور اس کا حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا یہ بنیادی فرائض سے ہے جو انسان کو انسانیت کے ارفع مقام پر پہنچاتا ہے۔ اور انسانیت جس پر ناز کرتی ہے۔
حقیقی اور بنایادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اور علم کے ساتھ عمل لازم و ملزوم ہے۔
* حقیقی علم:
۰ امام احمد فرماتے ہیں : لوگوں کو کھانے اور پانی سے زیادہ علم کی ضرورت ہے اس لیے کہ ایک انسان دن میں ایک دو بار کھانے اور پانی کامحتاج ہوتا ہے جبکہ وہ اپنی سانسوں کی گنتی کے برابرعلم کا محتاج ہے۔
۰ لہذا علم انسان کی ایک اہم ترین ضرورت بھی ہے اور ایک عظیم فریضہ بھی ہے،ایسا فرض کہ کسی بھی انسان سے ساقط ہونے والا نہیں ہے طلب العلم فریضہ علی کل مسلم۔ (ابن ماجہ )۔” علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ “
وہ علم جس کا حاصل کرنا ہرانسان پر فرض ہے؛اس کا تعلق
رب کی ذات اور توحید سے ہے
نبی کی سیرت اور آپ کی سنت سے ہے
دین کی اہم عبادات ، ضروری معاملات اور اخلاق سے ہے۔
یہ تین اصول ہیںجوحقیقی علم پر مشتمل ہیں جن کا سیکھنا ہر انسان پرفرض ہے۔
اس علم کو نہ جاننے والے ہی جاہل ہیں چاہے وہ دنیوی علوم کے ماہر ہی کیوں نہ ہوں ، اللہ نے ایسے ہی لوگوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا :
یعلمون ظاھراً من الحیاة الدنیا وھم عن الآخرة ھم غافلون۔(روم:7)۔
” وہ تو صرف دنیوی زندگی کے ظاہر کو ہی جانتے ہیں اور آخرت سے تو بالکل بے خبر ہیں۔“
اور وہ لوگ بھی جاہل ہیں جن کے پاس علم تو ہے لیکن وہ توحید وسنت کےخلاف ہے اور شرک وبدعت اورخرافات سے متعلق ہے۔ اللہ نے ایسے لوگوں کی بھی مذمت بیان کرتے ہوئے فرمایا :
فَلَمَّا جَاءتھم رُسُلُھُم بِالبَیِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِندَھُم مِّنَ العِلمِ وَحَاقَ بِھِم مَّا کَانُوا بِہ یَستَھزءونَ.(غافر: 83)۔
”پس جب ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ اپنے علم پر اترانے لگے ، بالآخر جس چیز کو مذاق میں اڑا رہے تھے وہی ان پر الٹ پڑی۔ “
۰ اسی لیے نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ہمیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ .
سلوا اللہ علما نافعا،وتعوذوا با للہ من علم لا ینفع.
”اللہ تعالی سے نفع بخش علم کا سوال کرو ، بے فائدہ علم سے اللہ کی پناہ مانگو۔ “(ابن ماجہ ).
بے فائدہ علم سے پناہ مانگنے کی دعا سکھائی:
اللھمَّ اِنِّی اعوذ بِکَ مِن عِلمٍ لَایَنفَع۔
” اے اللہ ! میں تجھ سے غیر نفع بخش علم سے تیری پناہ چاہتاہوں۔“ ( مسلم ).
اور نفع بخش علم کی بھی دعاسکھائی :اللھمَّ انفَعنیِ بِمَا عَلَّمتَنیِ وَعَلِّمنیِ مَایَنفَعُنیِ وَزِد نیِ عِلمًا.”اے اللہ! تو مجھے میرے علم سے نفع دے اور تو مجھے نفع بخش علم عطاکر اور زیادہ علم سے نواز۔“ (ترمذی ).
* یہ نفع بخش علم( جورب کی معرفت ، نبی کی معرفت ،اور دین کی معرفت پر مشتمل ہے)، اس کے بارے میں قیامت کی سب سے پہلی منزل قبرکے اندر پوچھا جائے گا۔ انسان چاہے وہ مسلم ہو یا کافر ہر ایک سے قبر میں اس علم کے بارے میں سوال ہو گا، مومن جب ان سوالات کے جوابات دے گا تو فرشتے اس سے پوچھیں گے کہ: و ما یدریک ؟ فیقول: قراتُ کتاب اللہ فآمنتبہ وصدّقتُ. ” اس علم کا پتہ تمہیں کیسے ہوا؟وہ جواب میں کہے گا میں نے اللہ کی کتاب پڑھی، اس پر ایمان لا یااور اس کی تصدیق کی۔“(ابوداو د، کتاب السنة باب:23 حدیث:4753).
اور کافر ، منافق،فاسق اور فاجر اپنی بے علمی اور جہالت کا اعتراف کر ے گا اور کہے گا: لا ادری،کنتُ ا قول ما یقول الناس .”مجھے معلوم نہیں جو لوگ کہتے تھے وہی میں بھی کہتا تھا“، فرشتے اسے یہ کہہ کر ماریں گے : لادریتَ ولاتلیتَ. ”تونے نہ تو جاننے کی کوشش کی اور نہ (قرآن ) پڑھا.“( بخاری ،ح:1338).
[DOUBLEPOST=1341915537][/DOUBLEPOST]
بالکل آپ نے درست فرمایا
اسلام میں کسی قسم کا کوئی جبر نہیں کیونکہ ایمان کا تعلق دل میں اترنے سے ہے۔ اگر آپ کسی کو جبرا مسلمان کرتے ہیں تو وہ خوف یا ڈر سے مسلمان ہوجائے گا لیکن دلی طور پر وہ ایمان نہیں لائے گا اور سب سے بڑا نقصان تو اسی صورت ہوگا کی اس کے دل میں جو اسلام کے لئے تھوڑا بہت احترام ہوگا وہ اس جبر کے رویہ سے ختم ہوجائے گا اور اسلام سے سخت نفرت کرنے لگے گا۔
اسلام نے ایک اصول متعین کیا کہ کہ کوئی بذات خود پورے یقین کے ساتھ اسلام قبول کرلیتا ہے تو اب اسلام کو وہ چھوڑ نہیں سکتا اگر چھوڑے گا تو وہ مرتد کہلائے گا اسلئے کہ اسلام نے اسے زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا وہ خود اپنی سوچ اور تحقیق سے اسے حق سمجھ کر قبول کیا تھا لہذا اب اسلام سے نکلنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اس اصول کو سمجھ لیا جائے تو سوال ہی ختم ہوجاتا ہے کہ اسلام میں کوئی جبر یا زبردستی ہے کہ نہیں۔
بہت خوبصورت میری بہن شکریہ
jazakAllah kahir
 
  • Like
Reactions: Zee Leo
Top