kia teen baar aik saath talaq kehne se talaq lagu ho jaati hay!

  • Work-from-home
Status
Not open for further replies.

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913
تمام مسلمانوں کو السلامُ علیکم
سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک لولی کو پتہ نہیں کہ ہماری بات کس موضوع پہ چل رہی ہے۔
کیونکہ لولی نے نام نہاد اہلحدیثوں کے فورم سے مواد اٹھا کے صرف کاپی پیسٹ کرنا ہے اور کچھ نہیں اس لئے وہ نہ تو موضوع کو دیکھتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ممبر کی پوسٹ کو دیکھتا ہے بس دوسرے فورم پہ جاتا ہے ایک کالم اٹھاتا ہے اور یہاں پیسٹ کر دیتا ہے۔
لولی نے میری پوسٹ پہ اعتراضات کئے تھے اور میں نے لولی کے تمام باتوں کا تفصیل سے مکمل جواب دیا تھا۔ اب چاہیے تو یہ تھا کہ لولی انہی حوالوں پہ بات آگے بڑھاتا اور میرے سوالوں کے جواب دیتا اور جو حوالے صحیح بخاری سے میں نے دئیے ہیں ان کا جواب دیتا لیکن اس نے کسی مولوی کی کتاب اٹھا کے یہاں چھاپ دی۔
لولی کا یہ کتاب چھاپنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کے پاس میری پوسٹ کا کوئی جواب نہیں ہے اور بس ٹائم پاس کر رہا ہے۔
تمام ممبران اور موڈریٹر دیکھ سکتے ہیں کہ لولی خود اہلحدیثوں، بریلویوں اور دیوبندیوں کے حوالے دے رہا ہے اور بعد میں الزام اس نے مجھ پہ لگانا ہے جیسا کہ قرآت خلف امام کے موضوع میں اس نے کیا کہ خود اہلحدیثوں کے حوالے دئے اور الزام مجھ پہ لگا دیا۔
لولی کا دعوی ہے کہ وہ صرف قرآن اور حدیث کو مانتا ہے اور خود اپنی دلیل میں اہلحدیثوں ، بریلویوں اور دیوبندیوں کے حوالے دیتا ہے۔


لولی صاحب یہ رئیس ندوی، اقبال کیلانی، خواجہ قاسم، ڈاکٹر ابو جابر، ابو شرجیل، پیر کرم شاہ، خالد سیف اللہ رحمانی وغیرہ کب سے تمہارے لئے حجت ہو گئے؟
خود مولویوں کے حوالے دیتے ہو اور پھر کہتے ہو کہ قران اور حدیث کو مانتے ہو۔
اگر تم میں اتنی صلاحیت ہوتی تو ان مولویوں کے حوالے نہیں دیتے لیکن مجھے معلوم ہے کہ کسی بھی مسئلے میں تمہارا اپنی نہ تو کوئی سوچ ہے اور نہ کوئی موقف ہے بلکہ تمہاری پوری تحقیق ان مولویوں اور نام نہاد اہلحدیثوں کے فورم کی محتاج ہے۔
[DOUBLEPOST=1365102451][/DOUBLEPOST]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کے بارے میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ لولی صاحب نے بھی اعتراض کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ کا فیصلہ سیاسی تھا تو خود بخود یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کوئی فیصلہ قران اور حدیث اور نبی کریم ﷺ کے فرمان کے خلاف دے سکتے ہیں (چاہے وہ فیصلہ سیاسی ہو یا مذہبی)؟
خود سوچیں کہ ایک صحابی اور وہ بھی کوئی عام نہیں بلکہ خلیفہ راشد امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ، جنہوں نے نبی کریم ﷺ کی بات نہ ماننے پہ ایک آدمی کی گردن تک اڑا دی تھی کیا وہ کسی سیاسی مقصد کے لئے قرآن اور نبی کریم ﷺ کے فرمان کو ٹھکرا دیں گے؟
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کسی بھی سیاسی مقصد کے لئے حضرت عمر رضی اللہ نبی کریم ﷺ کے فرمان کے خلاف کوئی حکم دیں۔
اور پھر اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ تین طلاق کا فیصلہ غلط ہوتا تو کوئی ایک صحابی تو ہوتا جو امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو روکتا اور ان کو اصل مسئلہ بتاتا؟
حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت عبداللہ ابن مسعود، حضرت زید بن ثابت، حضرت معاذ بن جبل، حضرت اُبی بن کعب اور خود مسلم شریف کی حدیث کے راوی حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہم، اتنے بڑے اکابر صحابہ کرام جو مفسر بھی تھے، محدث بھی تھے اور فقیہ بھی تھے کسی ایک نے تو حضرت عمر رضی اللہ کے اس فیصلہ کی مخالفت کی ہوتی اور اس فیصلہ پہ اعتراض کیا ہوتا؟
یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی میں کوئی فیصلہ قرآن اور نبی کریم ﷺ کے فرمان کے خلاف ہو اور یہ خاموش رہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور پھر ان کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا۔ کسی نے تو اپنے دورِ خلافت میں اس فیصلہ کو ختم کیا ہوتا اور کہا ہوتا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فیصلہ سیاسی تھا اور صرف اس وقت کے لئے تھا اس لئے اب نافذ نہیں ہے؟
اس کے بعد حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کسی ایک نے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس سیاسی فیصلہ کو ختم کر کے اصل مذہبی فیصلہ نافذ کیا ہوتا؟
@hoorain @Abidi @Miss_Khan @parri @Nelly @Don @Farhan-Shamsi @Aunty_Nasreen @Tooba Khan @RedRose64
@Pari @Prince_Farry @Fa!th @ChoCo
@Mahen
@Atif-adi
@nasirnoman @S_ChiragH @Star24 @sherry2112 @Iceage-TM @Dawn[DOUBLEPOST=1365103756][/DOUBLEPOST]
اس مسئلہ پہ امت کا اجماع ہے کہ تین طلاق ایک بھلے ایک مجلس کی ہوں وہ تین ہی ہوتی ہیں تو اس کے لئے سعودیہ کی فتاوی کمیٹی کا فتوی آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تین طلاق تین ہی ہوتی ہیں۔
اس فتوی میں لولی کی پیش کئے گئے حوالوں کا جواب بھی شامل ہے اور ان کا بھی یہ کہنا ہے کہ چاروں ائمہ اربعہ اور جمھور کا یہی موقف ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاق تین ہوتی ہے۔
سعودیہ کے تمام اکابر علماء کا متفقہ فیصلہ سعودیہ کی وزارت اوقاف کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالوں کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔
مجھے معلوم ہے کہ لولی نے صرف کاپی پیسٹ کرنا ہے اور میری کسی پوسٹ کا کوئی جواب نہیں دینا بلکہ صرف مولویوں کے حوالے دینے ہیں اس لئے اس ٹاپک پہ اور بحث کرنا فضول ہے۔اس لئے میں اب اور اس ٹاپک میں کوئی بات نہیں کروں گا۔
@Mahen

سلام
میرے بھائی سعودی عرب والوں کے حوالے کا یہاں کیا تعلق ہے
کیا میں بھی سعودی عرب کا حوالہ دے سکتا ہوں یا نہیں
 

i love sahabah

TM Star
Sep 17, 2008
1,108
1,572
1,313
سلام
میرے بھائی سعودی عرب والوں کے حوالے کا یہاں کیا تعلق ہے
کیا میں بھی سعودی عرب کا حوالہ دے سکتا ہوں یا نہیں
آپ نے جن مولویوں کے حوالے دئیے ہیں ان کا یہاں کیا تعلق؟
کیا میں بھی مولویوں کے حوالے دے سکتا ہوں یا نہیں؟
@hoorain @Abidi @Miss_Khan @parri @Nelly @Don @Farhan-Shamsi @Aunty_Nasreen @Tooba Khan @RedRose64
@Pari @Prince_Farry @Fa!th @ChoCo
@Mahen
@Atif-adi
@nasirnoman @S_ChiragH @Star24 @sherry2112 @Iceage-TM @Dawn
@nasirnoman
 
Status
Not open for further replies.
Top